01 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے فیڈرل ایریا میں منگل کی شام عائشہ منزل کے قریب ہونے والے دھماکے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 2افرادجاں بحق ہوئے ہیں،جبکہ 40سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں ڈی آئی جی کے مطابق دو افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ،ادھر تفتیشی حکام کے مطابق 2سے3کلوگرام دھماکاخیزمواداستعمال کیاگیا تھا،حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیا۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی ترجمان واسع جلیل نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی ہونیوالے بیشترافرادایم کیوایم کے جلسے کے شرکاہیں،جو جلسے سے واپس جاتے ہوئے اس بم دھماکے کا شکار ہوئے۔انھوں نے شہیدہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی۔