پاکستان
Time 09 جولائی ، 2023

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 15 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

حادثےجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالا، شیخوپورہ، گجرات اور وہاڑی سے ہے— فوٹو: فائل
حادثےجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالا، شیخوپورہ، گجرات اور وہاڑی سے ہے— فوٹو: فائل

یونان میں گزشتہ ماہ 14 جون کو تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد میں 15 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے، یونانی حکام نے تصدیق کردی۔

کشتی حادثےجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالا، شیخوپورہ، گجرات اور وہاڑی سے ہے۔

کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کی جلد پاکستان واپسی کیلئے متعلقہ حکام کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ  لیبیا کی بندرگاہ سے اٹلی کیلئے جانے والی ماہی گیر کشتی کو یونان کے ساحل کے قریب حادثہ پیش آ یا تھا، کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔

کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تعداد 400 کے قریب تھی، زندہ بچ جانے والوں نے سفارتی عملے کو بتایا کہ کم از کم 200 پاکستانی سوار تھے۔

مزید خبریں :