Time 11 جولائی ، 2023
کھیل

عالمی اسکریبل چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، کئی کھلاڑی شرکت سے محروم

پاکستان اسکریبل فیڈریشن نے ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا تاہم ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان کو اپنا دستہ چھوٹا کرنا پڑا۔ فوٹو فائل
پاکستان اسکریبل فیڈریشن نے ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا تاہم ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان کو اپنا دستہ چھوٹا کرنا پڑا۔ فوٹو فائل

امریکا میں ہونے والی عالمی اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی شریک ہوں گے۔

پاکستان اسکریبل فیڈریشن نے ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا تاہم ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان کو اپنا دستہ چھوٹا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم کی سربراہی طارق پرویز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وسیم کھتری، عنایت اللہ، حسان ہادی خان، حماد ہادی خان اور حشام ہادی خان شامل ہیں۔

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ 22 سے 25 جولائی تک لاس ویگاس میں ہو گی، ایونٹ میں دنیا بھر سے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔

چار پاکستانی کھلاڑیوں کو امریکا کے ویزے کے لیے انٹرویو کا وقت نہ مل سکا، دانیال ثناء اللہ، صہیب ثناء اللہ، راشد خان اور علی راشد ایونٹ میں شرکت سے محروم ہو گئے۔

2023 کی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو 2024 سے قبل کی انٹرویو تاریخ نہ ملی، جونیئر چیمپئنز علی سلمان اور عماد علی پڑھائی کے شیڈول کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئے۔

مزید خبریں :