پاکستان
02 جنوری ، 2013

پشاور یونیورسٹی میں کمپریسر پھٹ گیا، 2 افراد زخمی

پشاور … پشاور یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں کمپریسر پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے، عمارت کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکا پشاور یونیورسٹی کے نیو اکیڈمک بلاک کے کانفرنس ہال میں ہوا، جس میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ عمارت کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے ہوا۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل یونٹ جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں۔

مزید خبریں :