Time 12 جولائی ، 2023
کھیل

ایم سی سی کی کمیٹی نے ون ڈے کرکٹ کی کو محدود کرنے کی سفارش کردی

میریلبورن کرکٹ کلب کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی اہمیت بڑھانے کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں— فوٹو: فائل
میریلبورن کرکٹ کلب کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی اہمیت بڑھانے کیلئے اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں— فوٹو: فائل

میریلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے ون ڈے کرکٹ کی کو محدود کرنے کی سفارش کردی ہے۔

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ 2027 تک ایف ٹی پی سائیکل مکمل ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ کو محدود کردیا جائے، ون ڈے کرکٹ کی تعداد کو کم کرکے اس کی اہمیت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ دو طرفہ ون ڈے میچز ورلڈ کپ سے قبل 12 ماہ تک محدود کردیے جائیں، ورلڈ کپ سے پہلے کے 12 ماہ کے علاوہ دو طرفہ ون ڈے کرکٹ نہ ہو۔

کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق دو طرفہ ون ڈے کرکٹ محدود کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر میں وقت بھی نکل آئے گا۔

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی نے اگلے ایف ٹی پی میں فل ممبران کیلئے یکساں میچز کا مطالبہ بھی کردیا جبکہ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ کے فنانشل آڈٹ کی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کرکٹ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ ٹیسٹ کے انعقاد میں کتنا پیسہ لگتا ہے اور اس سے آمدن کتنی ہوتی ہے، جن بورڈ کو نقصان ہورہا ان کے ازالے کیلئے ٹیسٹ فنڈ قائم کیا جائے۔

مزید خبریں :