14 جولائی ، 2023
دلچسپ روایات اور دلکش کوہساروں کے بیچ عکس بند کی گئی ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی ڈرامہ سیریل ”میرے ہم نشیں“ اب ترکی زبان میں نشر کی جائے گی۔
ترکیہ کے ٹی وی چینل Kanal7 کے انسٹاگرام پیج پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے۔
جیو انٹرٹینٹمنٹ کی ڈرامےسیریل ’ میرے ہم نشیں‘ ترکیہ کے ٹی وی چینل Kanal7 پر 17 جولائی سے شروع ہوگی، ڈرامہ سیریل Kanal7 پورا ہفتے نشر کی جائے گی۔
میرے ہم نشیں میں مرکزی کردار اداکارہ حبا بُخاری نے نبھایا ہے، ڈرامے کی کہانی پاکستان کے پہاڑی علاقوں سے آنے والی ایک قدامت پسند اور روایتی خاندان کی لڑکی ’خجستہ‘ کے گرد گھومتی ہے ، خجستہ کو جنون کی حد تک ڈاکٹر بننے کا شوق ہے۔
واضح رہےکہ ڈرامہ سیریل ’میرے ہم نشیں‘ مصباح علی سید کے قلم کی تحریر ہے جبکہ ہدایات علی فیضان اور پیش کش عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی کی ہے۔
میرے ہم نشیں کے مرکزی کرداروں میں احسن خان، حبا بخاری، شہزاد شیخ، سید جبران، حارث وحید، مومل خالد، فرحان علی آغا، ریحان شیخ، مومنہ اقبال، مہربانو، منزہ عارف اور سیمی پاشا نے یادگار پرفارمنس دی تھی۔