Time 14 جولائی ، 2023
کھیل

سندھ پریمیئر لیگ 19 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان

بے نظیر آباد لال کی ٹیم کی طرف سے شاہد ٓآفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے، شاہد آفریدی لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں— فوٹو: فائل
بے نظیر آباد لال کی ٹیم کی طرف سے شاہد ٓآفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے، شاہد آفریدی لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں— فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سندھ پریمیئر لیگ 19 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ پریمیئر لیگ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ سندھ لیگ سے سندھ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور پاکستان کو اچھے کرکٹرز ملیں گے۔

سندھ حکومت کے تحت سندھ پریمیئر لیگ 19 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں سندھ کی چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

لیگ میں بے نظیر آباد لال کے نام سے حصہ لینے والی ٹیم کا اسپانسر ادارے سے معاہد ہوا جس کی تقریب سندھ اسمبلی کے ہال میں ہوئی۔

 بے نظیر آباد لال کی ٹیم کی طرف سے شاہد ٓآفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے، شاہد آفریدی لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق لیگ کے مینٹور ہیں۔

تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سندھ میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، سندھ حکومت وہ ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے اس لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے، سندھ لیگ سے جو کھلاڑی سامنے آئے گا وہ ملک کی نمائندگی کرے گا، کھلاڑی جب بیرون ملک کھیلنے جاتا ہے تو وہ پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے کسی صوبے کی نہیں تو اس لیگ کااصل مقصر پاکستان کا نام دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔

اس موقع پر موجود شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ سندھ لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں، اس لیگ سے یقینی طور پر اندرون سندھ کا کرکٹ کا ٹینلٹ سامنے آئے گا، اسی طرح کی لیگ بلوچستان میں ہونی چاہیے تاکہ وہاں موجود ٹیلنٹ سامنے آئے۔

سندھ حکومت کے تحت ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ایک ٹیم حیدر آباد بہادر کے نام سے بھی شریک ہے جس کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور آئیکن پلیئر شعیب ملک ہوں گے۔

مزید خبریں :