Time 15 جولائی ، 2023
کھیل

سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان انٹرنیشنل فرینڈلی میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا: پاکستان فٹبال ٹیم منیجمنٹ— فوٹو: فائل
پاکستان اور سنگاپور کے درمیان انٹرنیشنل فرینڈلی میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا: پاکستان فٹبال ٹیم منیجمنٹ— فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال ٹیم منیجمنٹ نے سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کو فائنل کردیا، قومی ٹیم ہفتے کو سنگاپور کیلئے روانہ ہوگی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی منیجمنٹ نے بتایا کہ سنگاپور کے خلاف فرینڈلی میچ کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کی 20 پلیئرز کی فہرست فائنل کرلی گئی ہے۔

کراچی میں ہونے والی کیمپ میں شرکت کرنے والی کریمہ مہدی، نورین بیگ، سحرزمان، صاحبہ شیردل، فاطمہ ناز اور مافیہ پروین حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق پاکستان کی 20 رکنی قومی ویمن فٹبال ٹیم کی قیادت ماریہ خان کریں گی جبکہ اسکواڈ کے فارورڈز میں عالیہ صادق، انمول حرا، اسرا خان، نقیہہ علی، سنوبر عبدالستار اور ذولفیا نذیر شامل ہیں۔

حتمی اسکواڈ میں مڈفیلڈرز میں علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان، ماروی بیگ، رامن فرید، سوحا ہیرانی اور زہمینہ ملک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیفینڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان اور صوفیہ قرییشی سنگاپور کیخلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق گول کیپرز نشا اشرف اور رومیسا خان بھی پاکستان ویمن ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان انٹرنیشنل فرینڈلی میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی فیفا رینکنگ 157 جبکہ سنگاپور کی رینکنگ 131 ہے تاہم پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز اس دوستانہ میچ میں اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے سال 2023 میں اب تک 6 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں سے 2  میں اس کو کامیابی ملی، ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی۔

مزید خبریں :