Time 15 جولائی ، 2023
کاروبار

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے/ فائل فوٹو
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ہے۔

نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی رقم جولائی کے بل میں لی جائے گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً پچاس روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سےبجلی کی قیمت میں اضافےکا باضابطہ اعلان آج کیےجانےکا امکان ہے۔

اس وقت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے جب کہ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :