Time 16 جولائی ، 2023
دنیا

پانچویں شادی کرنے والے 90 سالہ دلہےکا کنوارے مردوں کو مشورہ

میرے بچے بھی اب والدین بن گئے ہیں لیکن میں خود اب بھی اپنے مزید بچوں کا خواہشمند ہوں : سعودی شہری ناصر بن دحیم بن وھق المرشدی العتیبی/فوٹوبشکریہ عرب میڈیا
 میرے بچے بھی اب والدین بن گئے ہیں لیکن میں خود اب بھی اپنے مزید بچوں کا خواہشمند ہوں : سعودی شہری ناصر بن دحیم بن وھق المرشدی العتیبی/فوٹوبشکریہ عرب میڈیا 

90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے والے سعودی شہری  نے کنواروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں شادی ضرور کرنی چاہیے۔

ناصر العتیبی کی پانچویں شادی خبروں کی زینت اس وقت بنی جب ان کے پوتے نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دادا کو شادی کی مبارکباد پیش کی جس میں لکھا تھا کہ ’ میرے دادا کو یہ شادی مبارک ہو، یہ شادی ان کے لیے خوشحالی اور اولاد  لائے‘۔

اب العربیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ناصر العتیبی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں انہیں کنوارے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

دوران انٹرویو اینکر نے ناصر العتیبی سے سوال کیا کہ آپ شادی سے انکار کرنے والے مردوں کو کیا نصیحت کریں گے ؟

اینکر کے سوال پر سعودی معمر ترین دلہا   نے کہا کہ  ازدواجی زندگی میں عزت ہے اور انسان کیلئے دنیا کی زندگی کا لطف  اور راحت کی وجہ ہے ، شادی سے گھبرانے والے نوجوانوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ  اپنے دین و دنیا کے متاع کی حفاظت چاہتے ہو تو شادی کرلو۔

سعودی شخص کا کہنا تھا کہ   شادی ایک جسمانی سکون اور لطف ہے، بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا، میں اپنے ہنی مون پر خوش ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے 4 بچے ہیں اور ایک بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے، میرے بچے بھی اب والدین بن گئے ہیں لیکن میں خود اب بھی اپنے مزید بچوں کا خواہشمند ہوں۔

مزید خبریں :