پاکستان
03 جنوری ، 2013

الطاف حسین ، رحمن ملک ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی،مصطفےٰ عزیزآبادی

الطاف حسین ، رحمن ملک ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی،مصطفےٰ عزیزآبادی

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین سے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی ملاقات میں سردمہری کے ماحول کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،ملاقات اچھے اورخوشگوارماحول میں ہوئی ہے ،بات چیت مثبت اورتعمیری ہوئی ہے ۔ملاقات میں قائدتحریک الطاف حسین نے 14جنوری کے عوامی مارچ کے حوالے سے مشورہ دیاہے کہ حکومت کاایک اعلیٰ سطحی وفد ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کرکے معلوم کرے کہ وہ کس قسم کی اصلاحات چاہتے ہیں اورانکے کیامطالبات ہیں ۔ایم کیوایم حکومت کی اتحادی ہے اوروہ کسی بھی صورت میں انتخابات کاالتواء یا جمہوری نظام کوڈی ریل کرنانہیں چاہتی۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیوایم کے جلسہ عام کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے میں کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر تعزیت کی،شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور الطا ف حسین کویقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے گااورمتاثرین کومعاوضہ دیاجائے گا۔

مزید خبریں :