Time 18 جولائی ، 2023
دنیا

تین سالہ بچے کے ہاتھ پستول لگ گئی، گولی چلنے سے ایک سالہ بہن ہلاک

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیر کے روز پیش آیا جہاں ایک تین سالہ بچے کے ہاتھ ہینڈ گن لگی: پولیس/ فائل فوٹو
یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیر کے روز پیش آیا جہاں ایک تین سالہ بچے کے ہاتھ ہینڈ گن لگی: پولیس/ فائل فوٹو

امریکا میں 3 سالہ بچے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے اس کی ایک سال کی بہن ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیر کے روز پیش آیا جہاں ایک تین سالہ بچے کے ہاتھ ہینڈ گن لگی جو کھیل کے دوران چلنے سے اس کی ایک سالہ بہن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے جہاں بچی گولی چلنے سے ہلاک ہوچکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچے کو گھر میں کھیل کے دوران غیر محفوظ طریقے سے رکھی گئی ہینڈ گن ملی جس سے کھیل کے دوران بچے سے اتفاقیہ فائر ہوا اور گولی ساتھ میں کھیلتی ہوئی اس کی ایک سالہ بہن کو جالگی۔

پولیس کے مطابق بچی کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

مزید خبریں :