دنیا
03 جنوری ، 2013

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی کے5ملزمان کوآج عدالت میں پیش کیا جائیگا

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی کے5ملزمان کوآج عدالت میں پیش کیا جائیگا

نئی دلی…بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نئی دلی پولیس کے مطابق 5 ملزموں کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اُن پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ چھٹے ملزم کی عمر چوں کہ 18 سال سے کم ہے اس لیے اُس کے خلاف مقدمہ ممکنہ طور پر بچوں کی عدالت میں چلایا جائے گا۔ ملزمان نے نئی دلی کی ایک طالبہ سے چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کی تھی اور اس پر تشدد کیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے سنگاپور کے اسپتال میں چل بسی تھی۔ نئی دلی کے وکلا نے ملزمان کی پیروی سے انکار کردیا ہے جس کے بعد عدالت ان کے لیے سرکاری وکیل مقرر کرے گی۔ پولیس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :