پاکستان
03 جنوری ، 2013

لاہور:ڈبل سوار ی پر پابندی کی خلاف ورزی ،2سو موٹرسائیکلز تھانوں میں بند

لاہور:ڈبل سوار ی پر پابندی کی خلاف ورزی ،2سو موٹرسائیکلز تھانوں میں بند

لاہور …لاہور میں پولیس نے ڈبل سواری پرپابندی کے باعث 200 سے زائدموٹرسائیکلیں پکڑکر مختلف تھانوں میں بند کر دیں۔ پولیس کے مطابق حضرت امام حسین کے چہلم پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے ڈبل سواری پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے تھا جس پر پولیس نے ڈبل سواری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد موٹرسائیکلیں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں تاہم موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔پابندی آج رات 12 بجے تک رہے گی۔جبکہ صبح سے موبائل فون بھی بند ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :