کھیل
Time 20 جولائی ، 2023

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں فتح پر پاکستان کو کتنی رقم ملی؟ وضاحت آگئی

کپتان بابر اعظم کو پیش کیے جانے والے چیک پر ہندسوں میں 5 ہزار ڈالرز جبکہ الفاظ میں 2 ہزار ڈالرز درج تھا— فوٹو: اسکرین گریب
کپتان بابر اعظم کو پیش کیے جانے والے چیک پر ہندسوں میں 5 ہزار ڈالرز جبکہ الفاظ میں 2 ہزار ڈالرز درج تھا— فوٹو: اسکرین گریب

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں فتح پر  پاکستان کو کتنی رقم ملی؟ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔

آج پاکستان کی فتح کے بعد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پیش کیے جانے والے چیک پر ہندسوں میں 5 ہزار ڈالرز جبکہ الفاظ میں 2 ہزار ڈالرز درج تھا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے اپنی غلطی پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق چیک کے بورڈ پر غلطی سے الفاظ میں غلط رقم پرنٹ ہوئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو گال ٹیسٹ جیتنے پر دراصل 5 ہزار  ڈالرز  انعام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

گال میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

مزید خبریں :