Time 20 جولائی ، 2023
کھیل

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز کروانے کا فیصلہ

کراچی اور لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز منعقد ہوگی تاکہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے انعقاد میں کوئی دشواری نہ ہو اور میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع بھی مل سکے : سیکرٹری پی ایچ ایف— فوٹو: پاکستان ہاکی فیڈریشن
کراچی اور لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز منعقد ہوگی تاکہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے انعقاد میں کوئی دشواری نہ ہو اور میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع بھی مل سکے : سیکرٹری پی ایچ ایف— فوٹو: پاکستان ہاکی فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے وفد نے سیکرٹری حیدر حسین کی قیادت میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے صدر طیب اکرام سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اولپمک کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز منعقد کروانے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل پی ایچ ایف پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز کرانے کی کوششیں کررہی ہے میگا ایونٹ سے قبل غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی تو کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان میں کرانے پر دشواریاں نہیں ہوں گے۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری نے آئی ایچ ایف کے صدر کو بتایا کہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز کروانے کیلئے کوریا جاپان ملائیشیا اور عمان سمیت دیگر ہاکی فیڈریشنز سے رابطے میں ہیں۔

حیدر حسین کا کہنا تھا کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل کراچی اور لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز منعقد ہوگی تاکہ جنوری 2024 میں شیڈولڈ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے انعقاد میں کوئی دشواری نہ ہو اور میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع بھی مل سکے۔

ملاقات کے دوران آئی ایچ ایف کے صدر طیب اکرام نے اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل پی ایچ ایف کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں :