کھیل
03 جنوری ، 2013

دوسر ا ون ڈے:بھارت کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ

دوسر ا ون ڈے:بھارت کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ

کولکتا…بھارت نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے آج کے میچ وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے بنگلور میں بھارت کو شکست دی تھی جبکہ بھارت نے ایک تبدیلی کی ہے اور روہیت شرما کی جگہ رویندر جدیجا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، بنگلور میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس میزبان سائیڈ کو ناک آؤٹ مکا لگانے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلا ون ڈے انٹر نیشنل چھ وکٹ سے ہارنے کے بعد بقاء کی جنگ لڑے گی۔ اصل مقابلہ پاکستان کی پیس بیڑی اور بھارتی بیٹسمینوں کے درمیان ہوگا۔دھونی نے اعتراف کیا ہے کہ سیریز میں شکست کے خوف سے ان کی ٹیم گرین شرٹس کے خلاف دباؤکا شکار ہے لیکن وقت آگیا ہے کہ بیٹسمین ماضی طرح ٹیم کو کامیابی دلوائیں۔ دونوں ٹیمیں ایک بار پھر قسمت کے ساتھ ساتھ موسم پر بھی نظر جمائے ہوئی ہیں۔ ایڈن گارڈنز میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ناقابل شکست رہی ہے۔ بھارتی کپتانی دھونی کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈکوبہترکرنے کی کوشش کریں گے۔ جبکہ مصباح الحق نے کہا کہ اس گراؤنڈ سے پاکستان ٹیم اور پاکستانی کھلاڑیوں کوخوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ اس لیے ہم کوشش کریں گے کہ جیت کے سو فیصد ریکارڈکو برقرار رکھیں ۔

مزید خبریں :