امریکا کے سمندر میں نایاب نسل کی گلابی ڈولفنز نے لوگوں کو متوجہ کرلیا، ویڈیو وائرل

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ریاست لوزیانا کے سمندر میں نایاب نسل کی 2 گلابی ڈولفنز کو تیرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نایاب نسل کی ڈولفنز کو لوزیانا کے سمندر  میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے تھرمین گسٹن نامی  مچھیرے نے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا،  تھرمین گسٹن  20 سالوں سے مچھلی کا شکار کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ  تھرمین گسٹن نے یہ ویڈیو ایک ہفتے قبل بنائی تھی  جو  دنیا بھر میں ان نایاب ڈولفنز کی وجہ سے  مقبول ہوگئی ہے۔

تھرمین گسٹن  نے  اپنی بنائی ویڈیو  سے متعلق غیر ملکی میڈیا کو  بتایا کہ پانی میں انہوں نے معمول سے ہٹ کر کچھ الگ محسوس کیا تو اپنی کشتی کو روک دیا اور لیکن اس کے بعد جب ڈولفن پانی سے باہر آئی تو وہ حیران رہ گئے۔

تھر مین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ڈولفنز پائی جاتی ہیں لیکن وہ گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

دوسری جانب  آبی حیات کی بقا کیلئے کام کرنے والے ادارے  بلیو ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ  گلابی اور سفید رنگ کی ڈولفنز نایاب ہوتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کا منفرد رنگ انسانوں کو متوجہ کرلیتا ہے جس کے باعث انہیں قید بھی کرلیا جاتا ہے۔ 

مزید خبریں :