Time 21 جولائی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وکیل قتل کیس سننے والا جج تبدیل

سپریم کورٹ نے 20 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کردیا ہے، کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا — فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نے 20 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کردیا ہے، کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا — فوٹو: فائل

کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل کے کیس کی ایف آئی آر میں نامزدگی کے خلاف کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  کی اپیل کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 20 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کردیا ہے، 24 جولائی کو کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  کرے گا۔

سپریم کورٹ کے بینچ میں شامل تیسرے جج جسٹس مظاہر نقوی ہوں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 24 جولائی کے روز صبح 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :