Time 22 جولائی ، 2023
پاکستان

بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد پر آگاہی دینےکا فیصلہ

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کیسز پر تشویش ہے/ فائل فوٹو
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کیسز پر تشویش ہے/ فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد  پر  آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کےکیسز پر تشویش ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ طلبا کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز  لیکچرز کا انعقاد کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائےگی جب کہ  پنجاب کے اسکولوں میں طلبا سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

مزید خبریں :