Time 23 جولائی ، 2023
پاکستان

یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے حوالے

لاہور ائیر پورٹ سے میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا۔
لاہور ائیر پورٹ سے میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا۔

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چار پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں غیر ملکی پرواز کے ذریعے دوحہ کے راستے لاہور پہنچائیں گئیں جہاں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کیں۔

لاہور ائیر پورٹ سے میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیا گیا۔

کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ارسلان اور ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں، عدنان کی میت گجرات اور علی اعجاز کی میت منڈی بہاء الدین روانہ کی گئی۔

واضح رہے کہ لیبیا کی بندرگاہ سے اٹلی کیلئے جانے والی ماہی گیر کشتی کو یونان کے ساحل کے قریب حادثہ پیش آ یا تھا، کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔

کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تعداد 400 کے قریب تھی، زندہ بچ جانے والوں نے سفارتی عملے کو بتایا کہ کم از کم 200 پاکستانی سوار تھے۔

مزید خبریں :