دنیا
23 فروری ، 2012

ایران کا جوہری معائنہ کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے،امریکا

ایران کا جوہری معائنہ کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے،امریکا

واشنگٹن… امریکی حکام نے ایران کی جانب سے بین الاقوامی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے ماہرین کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجاازت نہ دینے پر سخت تقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہا ہے کہ ایران کا رویہ افسوسناک ہے ۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہ دینے پر امریکا کو افسوس ہے اور یہ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تہران کے رویے میں تبدیلی نہیں آ ئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران عالمی برادری کے تحفظات دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہا لیکن امریکا ایران کے جوہری مقاصد جاننے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ ایران کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ پرامن جوہری توانائی کا حصول اس کا بنیادی حق ہے اور اس کا جوہری پروگرام خالصتاً پرامن مقاصد کے لئے ہے۔

مزید خبریں :