پاکستان
03 جنوری ، 2013

کراچی: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکردی گئی

کراچی… گزشتہ روز شہید ہونے والے 2پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ حسن اسکوائر پولیس ہیڈ کواٹر میں ادا کر دی گئی۔ گزشتہ روز بنارس پل کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعیم اور کانسٹیبل رضوان شہید ہو گئے تھے، دونوں سپاہی سیکورٹی زون 2 میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ حسن اسکوائر پولیس ہیڈ کواٹر میں ادا کر دی گئی ۔ جنازے میں پولیس کے اعلٰی افسران سمیت لواحقین اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہیدوں کو سلامی دی۔

مزید خبریں :