پاکستان
03 جنوری ، 2013

جمہوریت کیخلاف سازشیں،پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

 جمہوریت کیخلاف سازشیں،پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

لاہور…پنجاب اسمبلی نے جمہوریت کیخلاف سازشوں کی مذمتی قرارد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے ۔ قرارداد میں تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی گٍئی ہے کہ جمہوریت اور الیکشن کوسبوتاژ کرنے کی سازشوں کیخلاف متحد ہو جائیں ۔ پیپلزپارٹی کے ذوالفقارعلی گوندل اورشوکت بسرا کی جانب سے پیش کی جانیوالی قرارد اد میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات ملتوی کرانے اور غیر نمائندہ افراد قوم پر مسلط کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت انتخابات کا بلاخوف و خطر انعقاد یقینی بنائیں، قرارد اد میں تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمہوریت اور انتخابات کو سبوتاژ ہونیوالی سازشوں کیخلاف متحد ہو جائیں ۔

مزید خبریں :