Time 25 جولائی ، 2023
پاکستان

سائفر تحقیقات: عمران خان ایف آئی اے میں پیش ہوگئے

چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی— فوٹو:فائل
چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سائفر کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوگئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔

انکوائری ٹیم کی  پوچھ گچھ کے بعد وہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے واپس روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کیلئے عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔

اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھاکہ سائفر سیاسی مقاصد کیلئے پری پلان ڈرامہ تھا۔

مزید خبریں :