03 جنوری ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہد ری نے کہا ہے کہ یہ بات برملا کہی جا سکتی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں کرپشن نہیں ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ انصاف کی جلدفراہمی کیلئے کام کرے،حکومت نے تعاون کیاتوامیدہے انصاف کی جلدفراہمی اورتیزہوجائیگی۔ آج عدلیہ اپنے ضمیر قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کررہی ہے ۔مارچ میں حکومت کوججوں کی تعدادبڑھانیکاپلان بھجوایاتھا ، پلان میں ضلع کی آبادی کے لحاظ سے ججوں کی تعدادبڑھانے کی سفارشات کی گئی تھیں،تاہم وفاق ،صوبائی حکومتوں نے اب تک اس پلان پرعمل نہیں کیا،جبکہ وزیراعظم کوبراہ راست خط لکھاتھالیکن جواب ابھی تک نہیں آیا،معاشی حالات کے باعث طرزحکمرانی کوبھی نئے چیلنجزکاسامناہے۔چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانون پرعمل کرکے ہی طرزحکمرانی کے چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔