03 جنوری ، 2013
اسلام آباد…حکومت نے وزیراعظم کے داماد راجا عظیم الحق کی ورلڈ بینک میں تعیناتی سے متعلق خبر پر لیئے گئے از خود نوٹس پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ تقرری میرٹ پر کی گئی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے حکومت کی جانب سے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عظیم الحق کی تقرری میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی، تقرری قانون کے مطابق میرٹ پر کی گئی ہے،جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راجا عظیم الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔