Time 26 جولائی ، 2023
پاکستان

سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے عمران خان کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے: طلبی کا نوٹس جاری— فوٹو:فائل
چیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے: طلبی کا نوٹس جاری— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری جاری کردیا۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کے سلسلے میں یکم اگست کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو سابق وزیراعظم عمران خان سائفر کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید خبریں :