پاکستان
03 جنوری ، 2013

چترال اسکاوٴٹس کی کارروائی، ساڑھے تین سو کلوگرام دھماکاخیز مواد برآمد

چترال…چترال اسکاوٴٹس نے دو گھروں پر چھاپہ مار کر ساڑھے تین سو کلوگرام دھماکاخیز مواد برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔چترال اسکاوٴٹس نے گولین گول کے علاقہ میں دو مکانات پر چھاپے مار کر ساڑھے تین سو کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ یہ دھماکا خیز مواد فروری 2012 میں ایک کورین کمپنی کے گودام سے چوری کیا گیا تھا، دونوں ملزمان کورین کمپنی کے ملازم تھے۔ جنہوں نے کمپنی سے 7 سو کلوگرام دھماکا خیز مواد چوری کیا اور ساڑھے تین سو کلوگرام دھماکا خیز مواد روڈ بنانے والے مختلف ٹھکیداروں کو فروخت کیا۔

مزید خبریں :