پاکستان
03 جنوری ، 2013

دہشت گردی پر کمیشن بنایا جائے،حامد موسوی

راولپنڈی …قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول، سوار دوش رسول امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے تپتے ہوئے صحرا پر حرمت انسانی و حرمت شریعت محمدی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جو عظیم قربانی پیش کی جو دنیائے بشریت کیلئے سبق آموز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑوان شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مرکزی جلوس چہلم سید الشہداء کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ چہلم کی اہمیت عاشورہ سے کم نہیں، پوری دنیا میں اسلام کے نام پر بننے والاملک پاکستان جس قدر ظلم و بربریت کا نشانہ ہے کسی اورملک کو ایسی صورتحال کا سامنا نہیں دہشت گردی سے ملک کا انگ انگ دُکھ رہا ہے۔ دہشت گردی کا آغاز ضیاء الحق کی زیر سرپرستی احسان الہی ظہیر اور علامہ محمد جعفر نقوی کے قتل سے شروع ہوا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ شدت پسندوں کے ساتھ صلح اچھی بات ہے لیکن برابری کی سطح پر ہونی چاہیئے،یہ بھی واضح ہو کہ بات چیت کس کے ساتھ ہو گی کوئی سامنے تو ہو اور ضمانت کون دیگا گارنٹی کس کی ہو گی۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سانحہ مستونگ پر تمام مرکزی اورصوبائی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیااور سندھ وسطی و جنوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے میتوں کو بھی راولپنڈی بھیج دیا گیاحکومتوں نے معاملے کو سر سے اتار ا اور اب لواحقین اور متاثرین کا کوئی ان کا پرسان حال نہیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ حتی المقدور متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد میں سنی شیعہ میں تفریق نہیں برت رہے کوئٹہ کراچی ، ڈھوک سیداں راولپنڈی ڈی آئی خان پشاور کے بالترتیب سانحات میں شیعہ سنی دونوں کو نشانہ بنایا گیا لہذا پوری قوم کو ان دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد ہونا ہوگا ۔

مزید خبریں :