27 جولائی ، 2023
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط کر پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کر دی۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 191 دن بعد بھی الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی جو آئین کی خلاف ورزی ہے، 28 افراد کی کابینہ میں 2 یا 3 کو چھوڑ کر باقی تمام سیاسی پارٹیوں کے نامزد کردہ ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر غلام علی نے انتخابات کے جمہوری عمل کو پٹری سے اتارا اور حکومتی امور کو ہائی جیک کیا، محکمہ اینٹی کرپشن کو ہمارے سابق اراکین اسمبلی پر جعلی مقدمات بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی پارٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہمارے دو سابق ایم پی ایز کو پےرول پر رہا کیا گیا، آپ کی حکومت نے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا بیڑا اٹھایا ہے جس پر آپ خاموش ہیں۔