04 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت بند کئے جانے والے سی این جی اسٹیشن صبح 8 بجے 72 گھنٹے کی بندش کے بعد کھل گئے۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شہر قائد میں بند کئے گئے سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپس سے صبح 8 بجے سی این جی کی سپلائی شروع ہوگئی،لیکن شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشن کے باہر طویل قطاریں لگ گئی ہیں،جبکہ تین روز تک شہر میں سی این جی کی بندش کے باعث مسافر بسوں کی تعداد بھی کم رہی جس کے باعث مسافر بسوں میں سفر کرنے والے افراد شدید اذیت سے دوچار ہوئے،جبکہ رکشہ اور ٹیکسی والوں کی جانب سے منہ مانگے دام وصول کئے گئے،واضح رہے کہ شہر میں تین روز کے لئے موٹر سائیکل ڈبل سواری بھی بند تھی،جسے رات 12 بجے سے کھول دیا گیا ہے۔