پاکستان
04 جنوری ، 2013

کراچی:بوری بند لاشوں کی تعداد تین ہو گئی

کراچی:بوری بند لاشوں کی تعداد تین ہو گئی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے رات 12 بجے کے بعد سے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں،جنھیں اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جس کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر نے بعد 3 بوریوں میں ڈال کر پھینکا گیا۔ جبکہ نیٹی جیٹی پل سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی۔ جس کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں ماریں گئیں۔شیر شاہ کے علاقے شاہین ہوٹل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔رات 12 بجے سے بوری بند ملنے والی لاشوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں :