Time 29 جولائی ، 2023
کھیل

اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے

کرکٹ سمیت 9 کھیلوں کی لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے لابی کی جا رہی ہے: برطانوی میڈیا۔ فوٹو فائل
کرکٹ سمیت 9 کھیلوں کی لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے لابی کی جا رہی ہے: برطانوی میڈیا۔ فوٹو فائل

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ذرائع پراعتماد ہیں کہ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کیا جائے گا تاہم کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ سمیت 9 کھیلوں کی لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے لابی کی جا رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو 1900 کے بعد پہلی مرتبہ اولمپکس میں شامل کیا جائے گا، 1900 کے اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کا ایک میچ برطانیہ اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے مرد اور خواتین کی 5، 5 ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تجویز دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اولمپکس کے لیے 28 کھیلوں کو حتمی شکل دی جا چکی، مزید کھیلوں کے لیے میزبان ملک کی تجویز آئی او سی منظور کر سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی شمولیت کا مقصد ایشیا میں اولمپکس براڈ کاسٹ رائٹس کو بڑھانا ہے۔

مزید خبریں :