04 جنوری ، 2013
لاہور… پیپلز پارٹی کے رہ نما اورسابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی دوسری برسی آج منائی جائیگی۔متقول گورنر پنجاب سلمان ثاثیر کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے،اس سلسلے میں ان کے گھر پر قرآن خوانی کے علاوہ سول سائٹی کی جانب سے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کیلیے شمعیں روشن کیے جائیں گی۔سلمان تاثیر کو دو سال قبل آج ہی کے دن اسلام آباد کے ایک مارکیٹ میں ان کے پولیس گارڈ ممتاز قادری نے قتل کر دیا تھا۔ یکم اکتوبر2011 کو راولپنڈی کے انسدادہشتگردی کے خصوصی عدالت نے سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کودو بار سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،عدالت مقدمے میں ممتاز قادری کو ایک سزا قتل کی دفعہ اور ایک دہشت گردی کی دفعہ کے تحت سنائی تھی۔