04 جنوری ، 2013
اسکردو…گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سمیت بلوچستان کے تمام علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ صبح کے وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند چھائی رہی۔لاہور،چیچہ وطنی گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونا معمول بن گیا ہے ۔ مالا کنڈ ڈویژن ،غذر،استور سمیت گلگت بلتستان میں بادل چھائے ہوئے ہیں ، برف باری کو رکے کئی روز ہوگئے ہیں، لیکن بالائی پہاڑی علاقوں میں موجود برف اور وہاں سے چلنے والی سرد ہوائیں لوگوں کے معمولات متاثر کررہی ہیں۔ ہزارہ ، کوہاٹ ڈویژن ، کرم ایجنسی سمیت چمن ، زیارت اور شمالی بلوچستان میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔