04 جنوری ، 2013
نیویارک…اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے یہ بات انھوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہاکہ سلامتی کونسل دہشت گردی اور امن مشن سمیت پاکستان اور عالمی برادری سے متعلق اہم پر معاملات پر زیادہ توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت ملنے پر دہشتگردی اور اس سے متعلق معاملات پر اقوام متحدہ کے تمام ارکان کیساتھ مل کر ایک مشترکا لائحہ عمل تشکیل دینے کا موقع ملے گا۔