پاکستان
04 جنوری ، 2013

خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 20شدت پسندہلاک

خیبر ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، 20شدت پسندہلاک

دوہ توئی(خیبر ایجنسی)…خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 20شدت پسندوں ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے دوہ توئی میں جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 20شدت پسند ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔کارروائی میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔زخمیوں کو شدت پسندوں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :