پاکستان
04 جنوری ، 2013

ہٹ دھرم ینگ ڈاکٹرز آج بھی کام پر نہ آئے

ہٹ دھرم ینگ ڈاکٹرز آج بھی کام پر نہ آئے

لاہور…ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مریض تیسرے دن بھی بے یارو مددگارہیں۔ایڈہاک ڈاکٹروں کوینگ ڈاکٹروں کوڈیوٹیاں سونپ دی گئیں۔گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف ینگ ڈاکٹروں نے لاہو ر سمیت پنجاب بھر میں تیسرے روزبھی احتجاج جاری ہے۔ہڑتال کے باعث ان ڈور،آوٴٹ ڈور اورآپریشن تھیٹربند آج بھی بند ہیں۔تاہم ایمرجنسی میں مریضون کے علاج معالجے کاسلسلہ جاری ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگرتمام انتظامی ڈاکٹروں کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کردی ہیں، اورہدایت کی ہے کہ ینگ ڈاکٹروں کی جگہ پرایڈہاک اورکنٹریکٹ پربھرتی کئے گئے ڈاکٹروں کوذمہ داریاں سونپی جائیں اورکسی صورت بھی ایمرجنسی سروس معطل نہ ہونے پائے۔

مزید خبریں :