Time 30 جولائی ، 2023
پاکستان

بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل، سابق وی سی اطہر محبوب کیخلاف تحقیقات کا حکم

محکمہ ہائرایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سےڈاکٹراطہر محبوب کےخلاف تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے/فوٹوفائل
محکمہ ہائرایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سےڈاکٹراطہر محبوب کےخلاف تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے/فوٹوفائل

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف مالی بدعنوانیوں اور  انتظامی بےضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر اطہر  محبوب کے خلاف تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی بنائی گئی کمیٹی سابق وائس چانسلر کے خلاف عائد الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرےگی۔

 اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے انکوائری کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبات کی غیر اخلاقی تصاویر اور منشیات استعمال کیے جانےکااسکینڈل سامنے آنےکے بعد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہرمحبوب  کے خلاف تحقیقات کا اقدام دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی یونیورسٹی اسکینڈلز سے جڑے تمام افراد کی ہر  پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے، یونیورسٹی کا چیف سکیورٹی افسر  بھی منشیات برآمد ہونے پر جیل میں ہے۔

مزید خبریں :