04 جنوری ، 2013
کراچی… پی آئی اے کی کویت سے لاہو ر آنے والی پرواز پی کے 206 نے فنی خرابی کے باعث ایران کے شہر کرمان میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کویت سے لاہو ر آنے والی پرواز پی کے 206 میں فنی خرابی ہو ئی جس کے باعث جہاز کو ایران کے شہر کرمان کے ایئر پورٹ پر با حفاظت کے اتار لیا گیا۔ طیارے میں 180 مسافر اور عملے کے افراد سوار ہیں۔