04 جنوری ، 2013
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی نو درجہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،ژوب اور قلات ڈویژن میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، جبکہ کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ، آج درجہ حرارت مزید دو درجہ تک گر گیا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت منفی نو درجہ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ چند روز تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔