04 جنوری ، 2013
ملتان …ملتان ریجن کے سی این جی اسٹیشنز 12 روز سے بند ہیں سی این جی کی مسلسل بندش سے سی این جی اسٹیشنز ویران ہو گئے۔ ملتان ریجن کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت 24 دسمبر کو بند کیا گیا جو تین روز تک بند رہنے کے بعد سوئی نادرن گیس کی جانب سے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کی وجہ سے نہ کھولے گئے 6 روز بعد 30 دسمبر اتوار کو صرف 24 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو کھولا گیا جس کے بعد پھر سے ہفتہ وار بندش کا آغاز ہو گیا لیکن تین روز بعد بھی دو روز سے سی این جی ایسویسی ایشن نے اوگرا کے ساتھ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ پر اتفاق نہ ہونے پر احتجاجاً سی این جی اسٹیشنز کو بند کر رکھا ہے جس سے عام صارفین اب اپنی گاڑیاں پٹرول پر چلانے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ رکشہ اور ٹرانسپورٹرز کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ چکا ہے۔