انٹرٹینمنٹ
04 جنوری ، 2013

راجدھانی ایکسپریس اور ٹیبل نمبر 21آج ریلیز کی جارہی ہیں

 راجدھانی ایکسپریس اور ٹیبل نمبر 21آج ریلیز کی جارہی ہیں

ممبئی…بالی وڈ کی دو فلمیں راجدھانی ایکسپریس اور ٹیبل نمبر 21آج ریلیز کی جارہی ہیں۔ بالی وڈ ہدایتکار اشوک کوہلی کی فلم راجدھانی ایکسپریس سماجی اور سیاسی زندگی کے گرد گھومتی ہے فلم میں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی لینڈر پیس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جمی شیر گل ،گلشن گروور اور شلپا شکلا شامل ہیں۔آج کے دن کی دوسری اہم ریلیز ہے بھارتی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار راجیو کھانڈی والا کی فلم ٹیبل نمبر 21۔فلم میں سابق ماڈل و اداکاری ٹینا ڈیسائی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو سچ اور جھوٹ کے کھیل میں بہت آگے نکل جاتا ہے۔

مزید خبریں :