04 جنوری ، 2013
پشاور…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور نماز جمعہ کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پشاورکینٹ میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھادی ہے۔ جبکہ صدر بازار کو جانے والے راستے سیل کرکے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ میاں نواز شریف آج بلور ہاوس بشیر احمد بلور کی تعزیت کیلئے پہچ رہے ہیں۔ جس کے باعث کینٹ ایریا میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اندرون شہر اور کینٹ کی جامع مساجد پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ہر نمازی کو جامع تلاشی کے بعد ہی مساجد میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔