انٹرٹینمنٹ
04 جنوری ، 2013

گولڈن گلوب ایوارڈ: فلمی ستاروں کیلئے خصوصی ڈشوں کا مینو جاری

 گولڈن گلوب ایوارڈ: فلمی ستاروں کیلئے خصوصی ڈشوں کا مینو جاری

نیویارک… گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے والے فلمی ستاروں کی تواضع کے لیے تیار کی جانے والی خصوصی ڈشوں کا مینو جاری کردیا گیا ہے۔امریکی ریاست کیلفورنیا کے بیورلی ہلٹن ہوٹل میں 70 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ میں شرکت کرنے والے فلمی ستاروں کے لیے رات کے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہالی ووڈ فارن پریس کی جانب سے جاری مینو کے مطابق مہمانوں کو گائے کے گوشت اور سی فوڈ سے تیار کیے گئے لذیز کھانے پیش کیے جائے گے۔ تقریب میں ہالی وڈ کے نامور ستارے شرکت کریں گے۔ گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب 13 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

مزید خبریں :