23 فروری ، 2012
بغداد… عراق میں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف پر تشدد واقعات کے نتیجے میں کم ازکم 60 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی دارالحکومت بغداد اور اس کے مضافات میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 2سو سے زائدزخمی ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کو یہ دھماکے سڑکوں کے کنارے نصب بموں سے ہوئے جبکہ بعض کار بم دھماکے تھے۔ حملے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے آٹھ بجے کے درمیان ہوئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا ہدف پولیس اہلکار تھے۔عراقی وزارت داخلہ کے مطابق تشدد کے زیادہ تر واقعات دارالحکومت بغداد میں ہوئے، جہاں کم ازکم بائیس افراد مارے گئے۔