Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

ویڈیو: بھارت سے آئی انجو کو اسلام قبول کرنے پر پاکستانی بزنس مین نے کیا کیا قیمتی تحائف دیے؟

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار بھارت سے کچھ دن قبل پاکستان آنے والی انجو (فاطمہ) کو پاکستانی بزنس مین نے قیمتی تحائف دیے ہیں۔

خیبر پختونخواکے ضلع دیر کے رہائشی نصر اللہ سے شادی کرنے والی خاتون فاطمہ کے لیے تحائف کا اعلان کے پی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے سی ای او محسن خان عباسی کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے انجو اور نصر اللہ کو 10 مرلہ پلاٹ تحفے میں دیا۔

اس کے علاوہ محسن خان عباسی نے 50 ہزار کے دیگر تحائف بھی جوڑے کو دیے تاہم اس کی تصدیق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز سے ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انجو کو 10 مرلہ پلاٹ کے کاغذات  دیے جارہے ہیں جب کہ محسن عباسی نصراللہ کی رہائشگاہ پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں بزنس مین نے کہا کہ انہوں نے انجو کو تحائف پیش کیے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے گھر کا احساس دلائیں۔

محسن عباسی نے کہا کہ انجو نے ہندوستان سے یہاں آکر اسلام قبول کیا، تو یہ تحائف اس کے استقبال کے لیے ہیں، اسے مبارکباد دینے کے لیے ہیں کیونکہ ہم بے حد خوش ہیں، اس کی تعریف کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ جب کوئی نئی جگہ منتقل ہوتا ہے تو اصل مسئلہ رہائش کا ہوتا ہے چونکہ ہمارا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے، اس لیے ہم نے جوڑے کو یہاں جگہ دینا بہتر سمجھا، یہ سب انجو کو یقین دلانا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انجو کی شادی کی تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر:

اس کے علاوہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انجو (فاطمہ) کو عروسی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو فاطمہ اور نصراللہ کی شادی کی تقریب کی ہے۔

مزید خبریں :