04 جنوری ، 2013
ملتان…گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے صدر کاشف بلال اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ملتان میں آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض ایک بار پھر سے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں نشتر ، چلڈرن ، انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی ، سول اور فاطمہ جناح وویمن اسپتالوں کے ان ڈور ، آوٴٹ ڈور اور آپریشن تھیٹرز میں ہڑتال کے باعث مریض مشکلات کا شکار ہیں ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گوجرانوالہ میں سنئیرز ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ینگ ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے ان پر درج مقدمات کو واپس لئے جائے تو وہ اپنی سروسز دوبارہ بحال کریں گے۔