پاکستان
04 جنوری ، 2013

توہین عدالت کیس: الطاف حسین کو پیشی سے استثناء کی درخواست دائر

توہین عدالت کیس: الطاف حسین کو پیشی سے استثناء کی درخواست دائر

کراچی … سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو توہین عدالت میں پیشی سے استثناء کی درخواست دائر کردی گئی۔ الطاف حسین کو توہین عدالت کیس میں حاضری سے استثناء کی درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قاضی خالد علی ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر فروغ نسیم نے دائر کی۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ چاہنے والوں کی نظر میں پاکستان میں الطاف حسین کی جان کو خطرہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں الطاف حسین کی جگہ پیش ہونا چاہتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 17 ٹو کے تحت کوئی بھی شخص اپنی عدم پیروی کے لئے استثناء کی درخواست دے سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے درخواست میں یہ بھی موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 سال سے ملک میں سیاسی قیادت خطرات سے دو چار ہے، بے نظیر بھٹو، بشیر بلور جیسے رہنما دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :